Language:

مرزا کادیانی کے عجیب و غریب خواب

(1)رنگین خواب: ”مطابق 30 ذی الحجہ روز شنبہ۔ آج میں نے بوقت صبح صادق چار بجے خواب میں دیکھا کہ ایک حویلی ہے۔ اس میں میری بیوی والدۂ محمود اور ایک عورت بیٹھی ہے۔ تب میں نے ایک مشک سفید رنگ میں پانی بھرا ہے اور اس مشک کو اٹھا کر لایا ہوں اور وہ پانی لا کر ایک گھڑے میں ڈال دیا ہے۔ میں پانی کو ڈال چکا تھا کہ وہ عورت جو بیٹھی ہوئی تھی، یکایک سرخ اور خوش رنگ لباس پہنے ہوئے میرے پاس آ گئی۔ کیا دیکھتا ہوں کہ ایک جوان عورت ہے، پیروں سے سر تک سرخ لباس پہنے ہوئے۔ شاید جالی کا کپڑا ہے۔ میں نے دل میں خیال کیا کہ وہی عورت ہے جس کے لیے اشتہار دیے تھے۔ لیکن اس کی صورت میری بیوی کی صورت معلوم ہوئی۔ گویا اس نے کہا، یا دل میں کہا کہ میں آ گئی ہوں۔ میں نے کہا یا اللہ آ جاوے۔ اور پھر وہ عورت مجھ سے بغلگیر ہوئی۔ اس کے بغلگیر ہوتے ہی میری آنکھ کھل گئی۔ فالحمد للہ علیٰ ذالک۔”
(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات طبع چہارم صفحہ 159 از مرزا قادیانی)
(2)بلی کو پھانسی: ”میں نے دیکھا کہ ایک بلی ہے اور گویا کہ ایک کبوتر ہمارے پاس ہے۔ وہ اس پر حملہ کرتی ہے۔ بار بار ہٹانے سے باز نہیں آتی تو آخر میں نے اس کا ناک کاٹ دیا ہے اور خون بہہ رہا ہے۔ پھر بھی باز نہ آئی تو میں نے اسے گردن سے پکڑ کے اس کا منہ زمین سے رگڑنا شروع کیا۔ بار بار رگڑتا تھا لیکن پھر بھی سر اُٹھاتی جاتی تھی تو آخر میں نے کہا کہ آئو اسے پھانسی دیدیں۔”                                

(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 402، 403 طبع چہارم از مرزا قادیانی)

(3)نامرد ،ہاتھی: ”ہم ایک جگہ جا رہے ہیں۔ ایک ہاتھی دیکھا۔ اس سے بھاگے اور ایک اور کوچہ میں چلے گئے۔ لوگ بھی بھاگے جاتے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ ہاتھی کہاں ہے؟ لوگوں نے کہا کہ وہ کسی اور کوچہ میں چلا گیا ہے۔ ہمارے نزدیک نہیں آیا۔
پھر نظارہ بدل گیا۔ گویا گھر میں بیٹھے ہیں۔ قلم پر میں نے دو نوک لگائے ہیں جو ولایت سے آئے ہیں۔ پھر میں کہتا ہوں یہ بھی نامرد ہی نکلا۔ اس کے بعد الہام ہوا۔
ان اللّٰہ عزیز ذوانتقام۔”                                                                         (تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 421 طبع چہارم از مرزا قادیانی)
(4)مرغ، بکرا، بلی، چوہا: ”چند آدمی سامنے ہیں۔ ایک چادر میں کوئی شے ہے۔ ایک شخص نے کہا کہ یہ آپ لے لیں۔ دیکھا تو اس میں چند مرغ ہیں اور ایک بکرا ہے۔ میں ان مرغوں کو اُٹھا کر اور سر سے اونچا کر کے لے چلا تاکہ کوئی بلی وغیرہ نہ پڑے۔ راستہ میں ایک بلی ملی جس کے منہ میں کوئی شے مثل چوہا ہے مگر اس بلی نے اس طرف توجہ نہیں کی اور میں ان مرغوں کو محفوظ لے کر گھر پہنچ گیا۔”

(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 472 طبع چہارم از مرزا قادیانی)

(5)مرغی کے الفاظ: ”دیکھا کہ ایک دیوار پر ایک مرغی ہے۔ وہ کچھ بولتی ہے۔ سب فقرات یاد نہیں رہے مگر آخری فقرہ جو یاد رہا، یہ تھا۔
ان کنتم مسلمین۔
اس کے بعد بیداری ہوئی۔ یہ خیال تھا کہ مرغی نے یہ کیا الفاظ بولے ہیں؟ پھر الہام ہوا۔
انفقوا فی سبیل اللّٰہ ان کنتم مسلمین۔”                                                         (تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات صفحہ 492 طبع چہارم از مرزا قادیانی)
(6) رویامیں کسی نے بیر وں کاڈھیر چارپائی پر لاکر رکھ دیا ۔                                                                 (تذکر ہ ص430طبع چہارم از مرزا)
(7) خواب میں دکھائے گئے ۔(1)تین استرے (2)عطرکی شیشی ۔                                                                (تذکر ہ ص659طبع چہارم از مرزا)
(8) آج خواب میںایک فقرہ منہ سے نکلا ” فیر مین”                                                                                 (تذکر ہ ص403طبع چہارم از مرزا)
(9)گندا:”ہم نے رؤیا میں دیکھا ہے کہ ایک شخص نے قَے کی ہے اور اس پر کپڑا دے کر اُسے چھپا تا ہے ۔”      (تذکر ہ ص334طبع چہارم از مرزا)
لگتا ہے کہ اس رات مرید کے گھر سے خوب توند بھر کر آیا تھا ۔
(10)بلاعنوان!: ”بارک اللّٰہ فی الھامک و وحیک و رؤیاک۔
برکت دی اللہ تعالیٰ نے تیرے الہام میں اور تیری وحی میں اور تیری خوابوں میں۔”

(تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات طبع چہارم صفحہ 569 از مرزا قادیانی)